کمرے کی مناسبت سے صو فہ سیٹ کا انتخاب کریں

 

ایک اچھا صوفہ سیٹ گھر کے فرنیچر کا لازمی حصہ ہے ۔ خصوصا ایک اچھا اور موزوں صوفہ سیٹ آپ کے لانگ روم کی نہ صرف شان بڑھاتا ہے بلکہ گھر والوں اور آنے والے مہمانوں کو آرام دہ نشست بھی فراہم کرات ہے لہذا جب بھی گھر کے کسی کمرے کیلئے صوفہ منتخب کریں توچند باتیں ضرور ذہن میں رکھیں چونکہ صوفے بہت جلدی جلدہ تبدیل نہیں کئے جاتے اس لئے ہمیشہ اچھی کوالٹی کے صوفے خریدیں اور یہ ضرور دیکھ لیں کہ ان کا میٹریل اور رنگ کیسا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ جگہ کی مناسبت سے صوفے کا سائز اور ڈیزائن منتخب کریں ۔
جگہ کا انتخاب : سب سے پہلے یہ طئے کرلیں صوفے کو کمرے کے کس گوشتے میں سیٹ کرنا ہے ۔ پھر نا پنے والا لے کر اس جگہ کو ناپ لیں اور یہ خیال رکھیں کہ آس پاس چلنے پھرنے کیلئے مناسبت جگہ باقی رہے ۔
سائز : کمرے کے سائز کی مناسبت سے صوفے کا سائز منتخب کریں اگر کمرہ بڑا ہے تو اس کیلئے قدرے بڑے سائز کا بھاری بھرکم صوفہ خرید سکتی ہیں لیکن یہ اتنا بڑا ہو کہ اسے رکھنے کے بعد کمرہ چھوٹا لگنے لگے اور دوسرے فرنیچر کیلئے جگہ کم پڑ جائے لیکن اگر کمرہ چھوٹا ہے تو پھر ہلکا پھلکا ،اسمارٹ طرز کا صوفہ یا کاوچ بہتر انتخاب ہوگا ۔ اس کے علاوہ کمرے میں کشادگی کا تاثر برقرار رکھنے کیلئے اونچی اور پتلی ٹانگوں والا صوفہ خرید نامناسب رہے ۔