کمانڈو 3 ہوگی 26/11 بم دھماکوں کی تحقیقات پر مبنی

ودیوت جاموال اور ادا شرما اسٹار فلم ’’کمانڈو 3‘‘ پچھلے سال ہی فلور پر چلی گئی تھی۔ اس کی شوٹنگ لندن میں شروع ہوئی تھی۔ اس کا ڈائرکشن آدتیہ دت کررہے ہیں۔ ودیوت اس میں ہائی لیول ایکشن کرتے نظر آئیں گے۔ اب فلم سے جڑی اور تفصیل یہ سامنے آئی ہے کہ اس بار فلم کی کہانی 1993 میں ہوئے ممبئی بم دھماکوں اور 26/11 حملہ کے تحقیقات پر مبنی ہے۔ فلم میں دکھایا جائے گاکہ کس طرح ہماری فوج اور پولیس دہشت گرد حملوں کی باریکی سے تحقیقات کرتی رہی ہے۔ کمانڈو 3 دہشت گرد حملوں کے گہنگاروں کو پکڑنے کے لئے چلائے گئے کورٹ ایکٹ کو باریکی سے دکھائیں گی۔ فلم میں دکھایا جائے گا کہ ممبئی 93 میں ہوئے بم دھماکوں اور 26/11 حملوں کے بعد کس طرح نپٹاگیا۔