کلواکرتی میں خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد

کلواکرتی /9 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی کے سرکاری دواخانہ میں کل خون خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ تحصیلدار کلواکرتی شیام سندر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خون کا ایک قطرہ بھی انسانی جان کیلئے بہت قیمتی ہوتا ہے ناگہانی صورت میں جنہیں خون کی سخت ضرورت ہوتی ہے ۔ ہر وقت دستیاب نہ ہونے سے انسان اپنی جان گنوا دیتا ہے ۔ ایسے وقت میں عطیہ کیا ہوا خون انسان کی زندگی بچانے میں اہم ہوجاتا ہے لوگوں کو چاہئے کہ خون کا عطیہ دیگر دوسروں کی زندگی بچائیں ۔ کل کے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد لائینس کلب آف آمنگل اور تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ TUWJ انڈین ریڈ کراس سوسائٹی واسوی کلب کلواکرتی نیتاجی یوتھ آزاد یوت اور وندے ماترم اسپورٹل کلب کلواکرتی کے تعاون سے کیا گیا ۔ اس موقر پر تنظیم کے ذمہ داران ایل نارائن ، جنگاریڈی ، رام چندر ریڈی ، شری نواس ، کرشنیا ، سیکھر ریڈی ، پی آر او پاشاہ ، سدرشن ریڈی ، کروناکر اور دیگر نے شرکت کی اس کیمپ میں 123 آدمیوں نے خون کا عطیہ دیا ۔