کلواکرتی میں بند کا جزوی اثر

کلواکرتی ۔ 3 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی میں کل مرکزی ٹریڈ یونین کی جانب سے منایا گیا بند جزوی رہا ۔ آر ٹی سی بسیں اور اسکولس کے علاوہ تمام دیگر ادارے اور دوکانات 11 بجے کے بعد کھول دی گئی جبکہ ان کی تائید تلنگانہ نان گزیٹیڈ آفیسر اسوسی ایشن نے ظہرانہ کے وقت ہی احتجاج درج کرتے ہوئے کی جبکہ تمام ملازمین صبح ہی سے اپنے سینوں پر سیاہ بیاچس لگاکر دفتروں میں کام کرتے رہے اور دوپہر میں طعام کے وقفہ پر ایم آر او آفس کے روبرو بیانر رکھ کر احتجاج کیا اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان یونینوں کے جائز مطالبات ہیں مرکزی حکومت اس پر غور فکر کرتے ہوئے جلد سے جلد اس پر عمل آوری کریں ۔