کلثوم نواز کی جمعہ کو تدفین

اسلام آباد۔ 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ جمعہ کی شام جاتی امرا میں ادا کی جائے گی۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ 14 ستمبر 2018 بروز جمعہ شام 5 بجے شریف میڈیکل سٹی، جاتی امرا میں ادا کی جائے گی۔ترجمان ن لیگ کے مطابق بیگم کلثوم نواز کے ایصال ثواب کے لئے رسم قل مورخہ 16ستمبر بروز اتوار عصر تا نماز مغرب جاتی امراء میں ہو گی۔خیال رہے کہ کئی ماہ سے کینسر کے عارضے میں مبتلا سابق خاتون اول گزشتہ روز لندن میں 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔