کلبھوشن جادھو سے قونصلرکی ملاقات کرانے سے پاکستان کا انکار

اسلام آباد ۔ /2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے کلبھوشن جادھو سے قونصلر کی ملاقات کیلئے ہندوستان کے مطالبہ کو ایک بار پھر مسترد کردیا ۔ پاکستان کی فوجی عدالت نے جادھو کو سزائے موت سنائی ہے ۔ پاکستانی جیلوں میں محروس ہندوستانی شہریوں کے ساتھ ان کے کیس کو مربوط نہیں کیا جاسکتا ۔ ہندوستان نے کل 46 سالہ جادھو سے قونصلر کی ملاقات کا مطالبہ کیا تھا ۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان کمانڈر جادھو کے کیس کو عام شہری قیدیوں کی طرح بنانے کی کوشش کررہا ہے ۔