کلا سلک ہینڈلوم ایکسپو کا حمایت نگر میں آغاز

ریشمی ساڑیاں ، شلوار سوٹس اور زیورات کا پرکشش اسٹاک
حیدرآباد ۔ 26 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : شہر کی ممتاز سماجی شخصیت اور سلک سارک انڈیا کی تلگو ریاستوں میں برینڈ ایمبسیڈر ای شلیجا ریڈی نے حمایت نگر کے تروملا تروپتی دیوستھانم کلیانا منڈپم میں کلاسلک ہینڈلوم و ہندی کرافٹس کی 11 روزہ نمائش 2018 کا افتتاح کیا ۔ 4 نومبر تک جاری رہنے والی اس نمائش میں ریشمی بنکری اور دستکاری کے پرکشش ڈیزائنس پیش کئے گئے ہیں ۔ کلاسلک ہینڈلوم ایکسپو 2018 آرگنائزر وکاس نے کہا کہ ’ کلاسلک ہینڈلوم ایکسپو دراصل ہندوستانی پارچہ بافی کی روایات کو باقی و برقرار رکھنے کی ایک کوشش ہے جس کے تحت ریشمی پارچہ جات کو جدید فیشن کے مختلف دیدہ زیب نمونوں میں ڈھال کر گاہکوں کے لیے پیش کیا گیا ہے ۔ ‘ انہوں نے کہا کہ ہینڈلوم ، وینرائز ساڑیاں ملبوسات ، شلوار سوٹس ، کھادی کے لباس ، پوچم پلی ساڑیاں ، چولی اور دیگر ملبوسات کے علاوہ پینٹنگس ، پٹ سن کے بستے ، مہارنپور فرنیچرس اور ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے دستکاروں ، کاریگروں اور بافندوں کی طرف سے تیار کردہ اشیاء بھی اس کا ہینڈلوم ایکسپو 2018 میں رکھی گئی ہیں ۔۔