کشمیر میں شہریوں پر سنگباری خاتون ہلاک، 2 زخمی

سری نگر 27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک خاتون آج ہلاک اور دیگر دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ سنگباری کرنے والوں نے گاڑیوں کو نشانہ بنایا جو علیحدگی پسندوں کی بند کی اپیل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑکوں پر چل رہی تھیں۔ دو بہنیں 20 سالہ فوزیہ اور 18 سالہ نادیہ سنگباری سے زخمی ہوگئیں۔ یہ واقعہ روغن گلی کریم پورہ میں پیش آیا۔ سنگباری کرنے والے ایس یو وی کو سرکاری گاڑی سمجھتے ہوئے اُس کو نشانہ بنارہے تھے۔

 

پاکستانی قاصد کی طلبی ، اُری حملہ کی تفصیلات پیش
نئی دہلی۔ 27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت ہند نے آج پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو طلب کرتے ہوئے انہیں واقف کرایا کہ دو افراد جنہوں نے اُری حملہ آوروں کی آرمی کیمپ تک رہبری کی ، وہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے مظفر آباد سے تعلق رکھتے ہیں۔ معتمد خارجہ ایس جئے شنکر نے عبدالباسط کو یہ بھی بتایا کہ حکومت کے پاس ثبوت موجود ہے کہ اُری حملہ پاکستانی کنٹرول والے علاقہ سے شروع ہوا۔