کشمیریوں کو پاکستان کی حمایت

اسلام آباد ، 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ کو اعادہ کیا کہ پاکستان کی سفارتی اور سیاسی تائید و حمایت جموں و کشمیر کے عوام کے منصفانہ کاز کیلئے جاری ہے۔ عمران نے کشمیر میں انسانی حقوق کے مبینہ استحصال کی تحقیقات کیلئے یو این کمیشن آف انکوائری قائم کرنے کی سفارش پر عاجلانہ عمل پر زور دیا۔