کشش کے گاہکوں کے لیے دبئی کی سیر کی پیشکش

ہمہ اقسام کے ملبوسات کی شاپنگ پر ہر ہفتہ ایک جوڑے کا انتخاب
حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : کشش نے رواں سیزن کے دوران 26 جنوری تا 10 مارچ اپنے گاہکوں کے لیے ایک خصوصی مقابلہ رکھا ہے جس میں ہر ہفتہ ایک خوش قسمت جوڑے کو دبئی کی مفت سیر و سیاحت کرنے کا موقع ملے گا ۔ کشش ہمیشہ ہی خوش لباس اور بہترین اقسام کے ملبوسات پسند کرنے والی خواتین کا پسندیدہ مرکز رہا ہے ۔ کھڑا ڈوپٹہ کی پسند دماغ چونکا دینے والی اور اس کی ڈیزائنس منفرد ہیں ۔ ان کے علاوہ ہمہ اقسام کے لہنگے ، گھاگرے ، لانگ کلی ، شلوار قمیص ( تیار شدہ و غیر تیار شدہ ) ، دلہنوں کے خصوصی لباس گویا کشش کلکشن کا ہر ایک نمونہ خوبصورتی اور فیشن میں بے مثال نظر آتا ہے ۔ علاوہ ازیں این آر آئیز کے لیے شادی بیاہ اور دیگر تقاریب کے لیے خصوصی ملبوسات کا پسندیدہ اسٹاک دستیاب ہے ۔ ہندوستانی روایتی ملبوسات کی پیشکش کے سبب کشش ہمیشہ ہی این آر آئیز کے لیے پرکشش رہا ہے ۔ کیوں کہ ایمبرائیڈریز ساڑیوں کے علاوہ ، کانچی ورم سے بنارس تک خصوصی ریشمی ساڑیاں ، شلوار قمیض اور دیگر روایتی ملبوسات ، این آر آئی خواتین کو سمندر پار کی تقاریب میں بھی وطن میں موجودگی کا احساس دلاتی ہیں ۔ اس ہفتہ کے خوش قسمت جوڑے کی حیثیت سے مسٹر عمر خاں کا انتخاب ہوا ہے جن کا کوپن نمبر 001442 تھا اور انہوں نے ٹولی چوکی برانچ پر شاپنگ کی تھی ۔ دبئی پیاکیج میں متحدہ عرب امارات کا ویزا اور واپسی کا ٹکٹ ۔ 4 دن اور 3 رات اسٹار ہوٹل میں قیام و طعام ۔ دبئی سٹی ٹور اور انٹرنیشنل بفے ڈنر کے ساتھ کشتی میں سفر ، تنورا شو اور بیلی ڈانس ، برج خلیفہ اور دیگر کئی مقامات کی سیر بھی پیاکیج میں شامل ہیں ۔۔