کشش کی جانب سے مقابلہ سیزن کے ونرس کا اعلان

حیدرآباد 31 مارچ ( پریس نوٹ ) اس سیزن کے دوران کشش نے ہوٹل تاج فلک نما پیالیس کے اشتراک سے اس کے گاہکوں کیلئے خصوصی مقابلہ رکھا ۔ مہم کا غیر معمولی رد عمل رہا ، ہر ہفتہ 2 خوش قسمت جوڑوں کو تاج فلک نما پر ڈائن کا موقع حاصل ہے ۔ اب تقاریب ختم پر ہیں اور اس وقت آخری جیتنے والے جوڑ ے کا اعلان کیا جاتا ہے ۔16 خوش قسمت جوڑوں میں مسٹر ومسز علیشا قادری ،مسٹر و مسز افسر، مسٹر و مسز مجاہد، مسٹر و مسز نارینا مورتی، مسٹر و مسز شاذیہ آفیرین ،مسٹر و مسز تیواری، مسٹر و مسز بالاجی، مسٹر و مسز سارہ ،مسٹر و مسز جی رمیش، مسٹر و مسز مہیش پی، مسٹر و مسز گوتم، مسٹر و مسز نذار این لالانی، مسٹر و مسز ایم اشوک کمار ،مسٹر و مسز اسرار ، مسٹر و مسز محمد یونس علی، مسٹر و مسز محمد رحمت پاشاہ شامل ہیں۔ کشش کی جانب سے ان تمام کو تہہ دل سے مبارکباد دی گئی ہے۔ کشش ہمیشہ سے خواتین کے ملبوسات کیلئے منزل مقصود کا مقام ہے جہاں ساڑیوں کا انتخاب نہایت نفیس انداز بخشتا ہے اور ڈیزائنس منفرد حیثیت رکھتے ہیں۔ علاوہ لہینگوں، گھاگروں، شلوار، قمیض (تیار اور غیر سلے ہوئے) کا وسیع رینج، دلہنوں کے ملبوسات گاہک کی خواہش کو پورا کرتے ہیں کشش حالیہ عرصہ میں این آر آئیز کا پسندیدہ شورم ہے جو شادی کے ملبوسات کیلئے خصوصی توجہ کا مرکز ہے۔