کسٹرڈ شاہی ٹکڑے

اجزاء: ڈبل روٹی کے سلائس، چھ عدد۔ دودھ آدھا لیٹر، ونیلا کسٹرڈ پاؤڈر ، دو کھانے کے چمچے، چینی حسب ذائقہ۔ حسب ضرورت۔ پستے، بیس عدد، بادام، بیس عدد ، زردے کا رنگ، ایک چار چٹکی، کنڈینسڈ ملک، ایک ٹِن۔
ترکیب :  ڈبل روٹی کے سلائسز کے چار چار ٹکڑے کرلیں اور انھیں گھی میں فرائی کریں۔ جب سلائسز سنہری ہوجائیں تو نکال لیں۔ آدھا لیٹر دودھ میں سے تھوڑا دودھ نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔ اب ایک پین میں باقی دودھ ڈالیں اور اس میں چینی اور زردے کا رنگ شامل کرکے پکائیں۔ جب چینی حل ہوجائے تو بچے ہوئے ٹھنڈے دودھ میں ونیلا کسٹرڈ پاؤڈر شامل کرکے گھولیں اور پکتے ہوئے دودھ میں ملادیں۔ جب کسٹرڈ گاڑھا ہوجائے تو پین نیچے اُتار لیں۔ اب سرونگ ڈش میں تلے ہوئے سلائسز پھیلاکر رکھیں اور اوپر سے تیار شدہ کسٹرڈ ڈال دیں۔ ساتھ ہی آدھے پستے اور بادام بھی چھڑک دیں۔ آخر میں کنڈینسڈ ملک اوپر سے پھیلاکر ڈالیں۔ اس کے ساتھ ساتھ باقی بادام اور پستے بھی اوپر سے سجادیں۔ مزیدار کسٹرڈ شاہی ٹکڑے تیار ہیں، چاہیں تو چاندی کے ورق سے سجا کر پیش کریں۔