کسانوں کے بچوںکو اتعلیمی فیس معاف کرنے کا مطالبہ

کلبرگی 5ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلبرگی کے مختلف اسکولوں اور کالجوںمیں 70فیصد کسانوں کے بچے زیر تعلیم ہیں ۔ نارتھ ایسٹ زون اساتزہ کے صدر مسٹر ایم بی امبلگی نے مطالبہ کیا ہے کہ اس سال قحط سالی کے سبب چونکہ کسان سخت مالی حالات کا شکار ہیں ، ضلع کلبرگی میں اس سال بارش بھی ناکفی ہوئی ہے ۔ لہٰذا کسانوںکے زیر تعلیم بچوںکی اسکولی فیس کو اس سال معاف کردیا جائے ۔