کسانوں کو ہر ممکنہ سہولت کی فراہمی۔ ہریش راؤ کا خطاب

سلطان آباد ۔ 3 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سلطان آباد کے موضع گردے پلی میں بڑی آبپاشی وزیر ہریش راو نے بھومی پوجا کر کے گودام کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے کسانوں کی ہر طرح کی مدد کرنے حکومت تیار ہے کسانوں کے فائدے کیلئے گوداموں کی تعمیر کی جارہی ہے ۔ 17 لاکھ میٹرک ٹن ، دھان اسٹاک کرنے کیلئے گودام کی تعمیر کی جارہی ہے ۔ 1024 کروڑ روپئے سے تعمیراتی کام شروع کئے جارہے ۔ ریتو بھیما اسکیم اور دیگر سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ریاست میں صرف ضلع کریم نگر میں ہی 36 گوداموں کی منظوری دی گئی اور پدا پلی حلقہ اسمبلی 10.50 کروڑ روپئے سے تین گودام تعمیر کئے جائیں گے اور کسانوں کو دھان چھ مہینے تک اسٹاک کر کے رکھنے کی جگہ کا مسئلہ بھی حل ہوجائیگا ۔ ان کو بلاسودی دو لاکھ روپئے قرض بھی دیا جائے گا ۔ دھان مارکٹ یارڈ لے کر جاتے وقت کوئی حادثہ اگر پیش آئے تو بھیما اسکیم کے ذریعہ بھرپائی کی جائے گی ۔ ضلع میں 13 مارکٹ یارڈ قائم کئے جائیں گے ۔ سری رام پور ، جولا پلی میں بھی نئے گودام کا کام شروع کیا جائے گا ۔ گوداموں میں کسانوں کیلئے آرام گاہ اور باتھ روم بھی تعمیر کروائیں گئے ۔ پداپلی حلقہ اسمبلی ایس او ایس پی کنال ، D.86 ، D.83 کے شٹرس بوسیدہ ہوگئے اس بات کا ذکر منسٹر کے سامنے کرنے پر انہوں نے فوراً کہا کہ اس کی مرمت کیلئے فنڈ منظور کریں گے ۔ ایام پی بالکا سمن نے کہا کہ عوامی قائدین چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں کام کرنے کیلئے تیار ہے اور انہوں نے ہریش راو کو تلنگانہ بوائے کہا ۔ پداپلی حلقہ پارلیمنٹ اور حلقہ اسمبلی کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈس لاکر ہر شعبے میں ترقی کی کوشش کی جائے گی ۔ رکن اسمبلی داسری منوہر ریڈی نے کہا کہ پدا پلی حلقہ اسمبلی کو مسٹر ہریش راو کئی فنڈ منظور کئے آئندہ بھی علاقے کی ترقی کیلئے ان سے امید کی جاتی ہے ۔ اس پروگرام میں راما گنڈم رکن اسمبلی سوما پور ستیہ نارائن ، ٹی آر ایس ضلع صدر شنکر ریڈی ، کریم نگر میئر سردار رویندر سنگھ ، زیڈ پی چیرپرسن نولہ اوما ، کٹادی ریوتی راو ، ایم پی پی پارو پلی ، راجیشوری ، سرپنچ اجئے ، آر ڈی او نارائن تحصیل دار راجیا ، اور 23 گاوں کے سرپنچ ایم جی ٹی سی سنگل ونڈو چیرمین نے حصہ لیا ۔