کسانوں میں 10 مئی سے پاس بکس اور چیکس کی تقسیم

حیدرآباد۔ 22 اپریل (این ایس ایس) تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر کے سری ہری نے آج کہا کہ ریاست بھر میں 10 مئی سے تمام کسانوں میں رعیتو بندھو پاس بک اور چیکس تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے ورنگل میں منعقدہ ترقیاتی پروگراموں میں شرکت کے دوران کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ، کسانوں کو قرض کے مسائل سے محفوظ رکھنے اور خودکشی کے واقعات کے انسداد کے لئے مالیاتی امداد فراہم کررہے ہیں۔ کے سی آر حکومت نے رعیتو بندھو اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعہ قبائیلی اراضیات کو بھی فائدہ ہوگا۔ فصل پر سرمایہ کاری اسکیم سے تلنگانہ کے تقریباً 70 لاکھ کسانوں کو فائدہ پہونچے گا۔ کڈیم سری ہری نے کہاکہ تلنگانہ کے کسانوں کی خوشحالی کے لئے چیف منسٹر کی جانب سے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں ۔کسانوں کو روزانہ 24 گھنٹے مفت برقی سربراہ کی جا رہی ہے ۔