کریم نگر کے 99 گرام پنچایت میں آج رائے دہی

کریم نگر ۔ /29 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کریم نگر میں تیسرے مرحلے کے پنچایت انتخابات کے متعلق ضلع پنچایت عہدیدار سی ایچ منوج کمار نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ حضور آباد ریونیو ڈیویژن میں حضور آباد ، ایلندا کنٹہ ، وی سائیداپور ، ویناونکا منڈلوں میں 99 گرام پنچایت 1024 وارڈ ممبرس کے انتخاب کیلئے بروز چہارشنبہ صبح 7 بجے تا دوپہر 1 بجے تک پولنگ منعقد کی جائے گی ۔ دوپہر 2 بجے سے ووٹوں کی گنتی کا آغاز کیا جائے گا ۔ تیسرے مرحلے کے پنچایت انتخابات کیلئے زائد 10 گاؤں کے سرپنچوں کا انتخاب متفقہ طور پر کیا گیا ۔ تیسرے مرحلے کے انتخابات کیلئے پولنگ سامان (میٹریل) کی تقسم ہوچکی ہے ۔ انتخابات کیلئے منعقدہ عملہ کی تفصیلات درجہ ذیل ہیں ۔ حضور آباد منڈل 422 افراد ، ویناونکا 538 افراد ، ایلندا کنٹہ 354 ، جمی کنٹہ 388 ، وی سیداپور 478 افراد ۔ تیسرے مرحلے کے انتخابات کیلئے حساس پولنگ مراکز کی نشاندہی کی جاچکی ہے جس کی تفصیلات اس طرح ہے : ایلندا کنٹہ منڈل مرکز رائے دہی 710 ، حضور آباد منڈل ، مرکز رائے دہی 84 ، می کنٹہ منڈل ، مرکز رائے دہی 66 ، دیناونکا منڈل ، مرکز رائے دہی 104 ، دی ۔ سائیداپور منڈل ، رائے دہی مرکز 58 ہے ۔ حساس پولنگ مراکز میں ویب کاسٹنگ کے ذریعہ باریک بینی سے نظر ثانی کی جائے گی ۔ تیسرے مرحلے کے انتخابات کیلئے پانچ منڈلوں کے رائے دہندگان کی جملہ ووٹرس کی تعداد 141408 ہے ۔