کریم نگر میں سائنسی نمائش کا انعقاد

کریم نگر ۔ 3 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) زمانہ طالب علمی سے ہی عصری سائنسی ایجادات ، معلومات کی جانب توجہ دی جانی چاہئے ۔ ضلع ایس پی نے یہ بات کہی ۔ کریم نگر منڈل موضع کتہ پلی حویلی پنچایت کے حدود میں قائم انفورسس ٹکنو ہائی اسکول میں پچھلے تین دن سے جاری انسیائر ایوارڈ علمی معلوماتی نمائش کے اختتامی تقریب میں وہ بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے مخاطب تھے ۔ انچارج ضلع ناظم تعلیمات اکسفورس ایجوکیشن اور چیرمین وکی نریندر ریڈی ، ایس آر آر کالج پرنسپال مدھوسدھن ریڈی ضلع سائنس آفیسر سومیش کمار ، وینوگوپال ، مختلف ہائی اسکول ٹیچر ، جگتیال ، سرسلہ ، کریم نگر کے سینکڑوں طلباء شریک تھے بعدازاں ریاستی سطح پر سائنس فیر میں شریک طلباء کومو منیٹوز حوالے کئے گئے اور تہنیت بھی پیش کی گئی ۔