کریلے میں ذیابیطس کے علاج کی صلاحیت

کریلا ایک ایسی سبزی ہے جو بہت کم افراد کو ہی پسند ہوتی ہے تاہم مختلف طریقوں سے اسے پکاکر کڑواہٹ کو کم کرکے اسے مزیدار بنایا جاسکتا ہے۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس کا تلخ ذریعہ آپ کو کس جان لیوا بیماری سے تحفظ دے سکتا ہے ۔ اس حوالے سے ہونے والی مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق اس میں ذیابیطس کے علاج کی صلاحیت ہوتی ہے۔ اگرچہ ابھی انسانوں میں اس حوالے سے شواہد زیادہ مضبوط نہیں مگر لیب ٹسٹوں سے معلوم ہوا کہ کریلا کھانے سے جسم کے اندر ایک کیمیائی مادہ پیدا ہوتا ہے جو بلڈ گلوکوز کی سطح کم کر کے انسولین پیدا کرتے ہیں ۔ ذیابیطس ٹائپ ون میں جسمانی دفاعی نظام ان خلیات کو تباہ کردیتا ہے جبکہ ٹائپ ٹو ذیابیطس میں ان خلیات کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر رہ جاتی ہے ۔ مختلف رپورٹس کے مطابق کریلے کی جراثیم کش اور وائرس کش خصوصیات نظام ہاضمہ کے انفکشن ملیریا اور دیگر امراض کے خلاف موثر ثابت ہوتی ہے۔