کرپشن مقدمہ ، ریلوے کے 2 عہدیداروں کو تین سال قید بامشقت

حیدرآباد 31 اکٹوبر (پی ٹی آئی) خصوصی سی بی آئی عدالت نے ریلوے کے دو عہدیداروں کو 2014 ء کرپشن مقدمہ میں 3 سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔ انھیں مجرمانہ سازش، دھوکہ دہی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے فی کس 10 ہزار روپئے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ یہ مقدمہ 31 جولائی 2014 ء کا ہے جس میںشکایت کنندہ ریلویز بوائز ہائی اسکول کے سینئر ڈرائنگ ٹیچر کے کاسٹ سرٹیفکٹ کی جانچ کے سلسلہ میں ویجلنس تحقیقات میں معاونت کیلئے 3 لاکھ روپئے رشوت کی رقم طلب کی گئی تھی۔ اسکول ہیڈ ماسٹر ناگیشور راؤ اور چیف آفس سپرنٹنڈنٹ ساؤتھ سنٹرل ریلوے نرسمہلو کو شکایت کنندہ کی رہائش گاہ پر ایک لاکھ روپئے نقد اور فی کس ایک لاکھ روپئے کے دو چیکس کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔