کرن جوہر اور کرینہ کپور میں اختلافات ظاہر

حال ہی میں کرینہ کپور نے کہا تھا کہ ان کی فلم ’’ شدھی ‘‘ کا کام رُک گیاہے لیکن اگر کرن جوہر کی تازہ ٹویٹ کی بات مانیں تو انہوں نے کہا ہے کہ اس فلم کو 2015 ء میں پیش کیا جائیگا اور فی الحال وہ اس فلم کیلئے اداکاروں کا انتخاب کررہے ہیں ان دونوں کی باتوں میں اتنا فرق کیسے آخر کیا چل رہا ہے ان دونوں کے درمیان کیا یہ کوئی غلط فہمی ہے یا پھر کوئی بہت بڑی ان بن کرینہ پہلے سے ہی شدھی میں کام کرنے کے تعلق سے غور و فکر میں تھیں کیونکہ اس فلم کو بار بار آگے ڈھکیلا جارہا تھا لیکن جب یہ خبر آئی کہ رتیک روشن اس فلم کو چھوڑ رہے ہیں تو کرینہ نے مان لیا کہ اب اس فلم کا کام رُک گیا ہے لیکن اب کرن نے حال ہی میں جو ٹویٹ کیاہے اُسے دیکھ کر تو لگتا ہے کہ ان دونوں میں بات چیت ہی نہیں ہے کرن نے جب شدھی کا کام پھر سے شروع ہونے کی بات ساری دنیا کے سامنے کہہ دی تو وہ کرینہ کو اس کی اطلاع کیوں نہیں دینا چاہینگے ۔