کرناٹک میں ریاستی سطح پر طب یونانی میں یونیورسٹی رینک کی تفصیل

کرناٹک /30 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست کرناٹک میں طب یونانی کے کل چار کالجس ہیں ۔ ایک بنگلور دوسرا ٹمکور ، تیسرا گلبرگہ اور چوتھا لقمان یونانی میڈیکل کالج بیجاپور ، بی یو ایم ایس فائنل فیز کے حالیہ جو نتائج آئے ہیں ان میں راجیو گاندھی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس بنگلور نے دس ٹاپ رینک ہولڈرس کی فہرست جاری کی ہے ۔ جس میں ادارہ سیکیاب کے تحت چلائے جارہے لقمان یونانی میڈیکل کالج بیجاپور کے کل سات طلبہ کے نام ہیں ۔ پہلا رینک حِنا فاطمہ کا ہے جو یو پی کی ہیں ۔ دوسرا صبا پروین کا ہے جو کلکتہ سے تعلق رکھتی ہیں ، چوتھا رینک شریفہ کا ہے جو کیرالہ کی ہیں ، چھٹا رینک کوثر بانو کا ہے جو کرناٹک کی ہیں ۔ آٹھواں رینک حبیب الرحیم مندے وال (کرناٹک ) نوا رینک سمیہ تسنیم ( کرناٹک ) کا ہے اور دسواں رینک شاذیہ خانم کا ہے جو تلنگانہ سے تعلق رکھتی ہیں ۔ لقمان یونانی میڈیکل کالج سے پڑھی ان ساتوں خوش نصیب رینک ہولڈرس کو صدر ادارہ و سکریٹری و پرنسپل و اسٹاف نے مبارکباد کے ساتھ اعزاز سے نوازا ہے ۔