کرناٹک عوام کانگریس کو پھر سے منتخب کریں گے :سدارمیا

کلبرگی، یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک کے وزیراعلی سدا رمیا نے اقتدار میں قائم رہنے کا یقین ظاہر کرتے ہوئے آج کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں رائے دہندگان کانگریس کو پھر سے منتخب کریں گے اور وہ یاست کے وزیراعلی رہیں گے ۔یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سدارمیا نے کہاکہ میں نے کچھ بھی غلط نہیں کیا ہے اور میری خدمت پر کوئی سیاہ دھبہ نہیں ہے ۔ اس کے علاوہ اپنے پانچ برس کے دور اقتدار میں میں نے بدعنوانی سے پاک حکومت دی ہے ۔مسٹر سدارمیا نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو بدعنوانی کے موضوع پر بولنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے کیونکہ اس نے خود ہی بدعنوان لوگوں کو ٹکٹ دیا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مسٹر یدی یورپا کو محترمہ سونیا گاندھی اور مسٹر راہل گاندھی کے بارے میں بات کرنے کا کوئی اخلاقی نہیں ہے ۔