کرسپی سوئیٹ نوڈلس

اجرا:مرغی کی بوٹیاں آدھا کپ، رائس نوڈلس ایک پیکٹ، ہری پیاز ایک عدد، کٹا ہوا لہسن ایک چمچ، انڈے دو عدد، سفید سِرکہ ایک چوتھائی کپ، چینی دو چمچ، فش سوس دو  چمچ، اُبلا ہوا لوبیا آدھا کپ، آئیل حسب ضرورت۔
ترکیب:  مرغی کی بوٹیاں لمبائی میں کاٹیں۔ فرائی پین میں دو کھانے کے چمچ آئیل ڈال کر گرم کریں۔ پیاز تلنے کے بعد لہسن اور مرغی ڈال کر بھونیں۔ تھوڑا سا پانی شامل کرکے مرغی گلنے کے بعد لوبیا، کٹی مرچ، چینی اور سِرکہ ملائیں۔ آخر میں فش سوس ڈال کر اُتار لیں۔ ایک بڑے فرائی پین میں آدھا کپ آئیل گرم کریں۔ رائس نوڈلس تلنے کے بعد پلیٹ میں رکھیں اور تیار کی ہوئی چکن کے ساتھ پیش کریں۔