کراچی میں پی ایس ایل فائنل کا اعلان

کراچی۔31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سوپرلیگ (پی ایس ایل) کے فائنل کے سیکیورٹی انتظامات کی فل ڈریس ریہرسل 11 فروری کو کرنے کااعلان کیا ہے۔پی سی بی کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اس فل ڈرس ریہر سل کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)، براڈ کاسٹر اور سیکیورٹی ماہرین باریک بینی سے نگرانی کریں گے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والی ریہرسل کے بعد فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز اسوسی ایشن کو سفارشات دی جائیں گی جو پی ایس ایل فائنل میں بیرونی کھلاڑیوں کو حصہ لینے کے لیے اجازت کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔خیال رہے کہ پی ایس ایل کے مجوزہ کے مطابق رواں سال ٹورنمنٹ کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔جنرل سندھ پولیس کے دفتر میں باہمی تعاون کے لیے ایک اجلاس طلب کرلیا ہے جہاں نیشنل اسٹیڈیم کے جنرل منیجر اور ڈائریکٹر سیکیورٹی بھی موجود ہوں گے۔مکتوب کے مطابق فوج، خفیہ ایجنسیوں، رینجرز، کمشنر کراچی، ڈی جی پروٹوکول، اے ایس ایف، سی اے اے، ڈی جی ہیلتھ، کے ای ایس سی اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکاروں کو بھی اجلاس میں شرکت کے لئے کہا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کھیلا گیا تھا جہاں متعدد بیرونی کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی تاہم انگلینڈ کے سابق بیٹسمین کیون پیٹرسن سمیت چند مشہورکھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے معذرت کی تاہم اس میچ کے بعد ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھل گئے تھے۔