کراچی میں پولیو کے 4 کارکنوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا

کراچی؍ اسلام آباد۔21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)پولیو کارکنوں کی ٹیم پر ایک اور حملہ میں نامعلوم بندوق برداروں نے آج 4 افراد بشمول دو خواتین کو بچوں کو پولیو کے ٹیکے دے رہے تھے قیوم آباد کے علاقہ میں گولی مار کر ہلاک کردیا۔ صوبہ سندھ میں محکمہ صحت کے عہدیداروں نے تخمینہ لگایا ہے کہ 76 لاکھ بچوں کو ملک گیر انسداد پولیو مہم کے تحت ٹیکے دیئے جانے ہیں۔