کراچی میں بم دھماکہ ۔ 2 افراد ہلاک

کراچی 17 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے بندرگاہی شہر کراچی میں ایک فلائی اوور کے قریب ہوئے بم دھماکہ میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 10 دوسرے زخمی ہوگئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ کچھ ٹھیلہ بنڈی والے وہاں میوہ جات فروخت کر رہے تھے کہ قائد آباد علاقہ کے قریب یہ دھماکہ ہوا ۔ اس کے نتیجہ میں اطراف کی عمارتوں کو بھی نقصان پہونچا اور گنجان آبادی والے اس علاقہ میں خوف کی لہر دوڑ گئی ۔ دھماکہ کی تحقیقات کرنے والے عہدیداروں نے کہا کہ اس دھماکہ میں کم از کم 500 گرام دھماکو مادہ استعمال کیا گیا تھا ۔ اس دھماکہ کے نتیجہ میں 18 اور 16 سال کی عمر کے دو نوجوان لڑکے ہلاک ہوگئے جبکہ 10 افراد دوسرے زخمی ہوگئے ہیں۔ عہدیداروں نے کہا کہ یہ دھماکہ پہلے سے طئے شدہ منصوبے کے تحت کیا گیا اور اس کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنا تھا ۔