کراچی میں بائیلر پھٹنے سے چھ مزدور ہلاک

کراچی،15نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کراچی کی ایک فیکٹری کا بائیلر پھٹنے سے زخمی ہوئے چھ مزدوروں کی موت ہوگئی ۔سیول ہاسپٹل کے حکام نے بتایا کہ زخمی مزدوروں کی موت چہارشنبہ کی شام ہوئی ۔کراچی کے لاندھی کے منزل پمپ علاقے میں واقع ایک پرائیویٹ فیکٹری کا بائیلر پھٹنے سے سات مزدورشدید طورپر زخمی ہوئے تھے ،جنہیں سیول اسپتال میں داخل کرایاگیا تھا۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ مالر عرفان بہادر نے بتایا کہ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔