کراچی: سابق سیشن جج کو قتل کے جرم میں سزائے موت

کراچی۔29 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق سیشن جج مٹھی سکندر لاشاری کو قتل کے جرم میں سزائے موت سنادی۔سابق سیشن جج سکندر لاشاری کو حیدر آباد جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر سابق سیشن جج اور کیس کے دوسرے ملزم عرفان بنگالی کو موت کی سزا سنا دی۔مقدمے میں 22 سے زائد گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔کیس میں عباس سیال اور برکت لاشاری سمیت 4 ملزمان مفرور ہیں۔سکندر لاشاری پر جیکب آباد کے سیشن جج کے بیٹے کے قتل کا الزام تھا۔سیشن جج جیکب آباد خالد شاہانی کے بیٹے عاقب شاہانی کو 19 فروری 2014 کو جامشورو میں قتل کر دیا گیا تھا۔