کراچی: دو بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

کراچی ۔19 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آج صبح شہر میں دو بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوجانے کے بعد کراچی میں رواں سال پولیو کیسوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔کراچی کے علاقے لانڈھی میں 12 ماہ کے احمد اور خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والی 16 ماہ کی لائبہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد رواں سال میں اب تک سندھ میں پولیو کیسوں کی تعداد گیارہ ہوگئی ہے۔جن میں سے دس کیس کراچی میں معلوم ہوئے ہیں۔ ایک برس کا احمد لانڈھی کے علاقے مانسہرہ کالونی کا ساکن ہے، جبکہ سولہ سالہ لائبہ کا تعلق تحصیل باڑا خیبر ایجنسی سے ہے۔محکمہ صحت کے مطابق پاکستان میں رواں برس پولیو کیسوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔