کجریوال کا ایشیاڈمیں میڈل جیتنے والوں کو انعام

نئی دہلی، 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے انڈونیشیا میں اختتام پذیر 18 ویں ایشیائی کھیلوں میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کااعزاز سے نوازا۔چیف منسٹر نے ایشیائی کھیلوں کی ووشو مقابلہ میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والے سنتوش جبکہ ٹیبل ٹینس میں کانسہ کا میڈل اپنے نام کرنے والی مونیکا بترا کو انعام سے نوازا۔اس موقع پرڈپٹی چیف منسٹر منیش سسودیا، متعلقہ علاقے کے رکن اسمبلی کے علاوہ بڑی تعداد میں مقامی لوگ بھی موجود تھے ۔میڈلسٹ دونوں کھلاڑیوں کو 50 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا گیا۔دونوں کھلاڑیوں کے کوچوں کو بھی نوازا گیا اور انہیں چھ لاکھ روپے کے چیک پیش کئے گئے ۔ مونیکا بترا کے گولڈکوسٹ دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے پر بھی انہیں نوازا گیاتھا۔ مونیکاکو مجموعی طور پر 2.20 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا گیا۔ مونیکا کے کوچ کو دولت مشترکہ کھیلوں کی کامیابی کے لئے چار لاکھ روپے کا اضافی چیک دیا گیا۔