کجریوال نے ایشیاڈمیں میڈل جیتنے والوں کو انعام دیا

نئی دہلی۔ 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے انڈونیشیا میں اختتام پذیر 18 ویں ایشیائی کھیلوں میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کااعزاز سے نوازا۔انہوںنے ایشیائی کھیلوں کی ووشو مقابلہ میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والے سنتوش جبکہ ٹیبل ٹینس میں کانسہ کا میڈل اپنے نام کرنے والی مونیکا بترا کو انعام سے نوازا۔اس موقع پر نائب وزیر اعلی منیش سسوڈیا، متعلقہ علاقے کے ممبر اسمبلی کے علاوہ بڑی تعداد میں مقامی لوگ بھی موجود تھے ۔میڈلسٹ دونوں کھلاڑیوں کو 50 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا گیا۔دونوں کھلاڑیوں کے کوچوں کو بھی نوازا گیا اور انہیں 6 لاکھ روپے کے چیک پیش کئے گئے ۔مونیکا بترا کے کوچ کو دولت مشترکہ کھیلوں کی کامیابی کے لئے چار لاکھ روپے کا اضافی چیک دیا گیا۔قابل غور ہے کہ وزیر اعلی اروند کجریوال نے حال ہی میں ایشیائی کھیلوں میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو ملنے والی انعامی رقم کو بڑھائے جانے کا اعلان کیا تھا۔