کا ٹیلنٹ ریوارڈایگزام، انجینئرنگ طلبہ کیلئے 27 ڈسمبر کو مقرر FIITJEE

حیدرآباد ۔ 30 نومبر (پریس نوٹ) انجینئرنگ کے میدان میں طلبہ روشن مستقبل کیلئے ہر ممکن اختیارات کے منتظر ہوتے ہیں، جس سے ان کو مطلوبہ مقاصد میں مدد مل سکتی ہے۔ ان طلبہ کی مدد کیلئے سخت مشکل امتحان جیسے آئی آئی ٹی جے ای ای کو کامیاب کرنے کیلئے ان کے عمل کیلئے انہیں کس طرح تیار کیا جائے اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایف آئی آئی ٹی جے ای ای نے ایک پلیٹ فارم فٹجی ٹیلنٹ ریوارڈ ایگزام (ایف ٹی آر ای) کے ساتھ آیا ہے۔ قومی سطح پر طلبہ کی سمجھ کے اصل موقف میں مدد اور ان کے رینک پوٹینشیل انڈیکس (آر پی آئی) اور سکسیس پوٹینشیل انڈیکس (ایس پی آئی) کی خاطر اس پلیٹ فارم کو ترتیب دیا گیا ہے۔ فٹجی کے ابتدائی کلاس روم ؍ جامع اسکول پروگرامس مضبوط بنیاد کی تعمیر کیلئے طلبہ کی مدد کریں گے، جس سے ان کو اعلیٰ رینک کے حصول میں اور دیگر مسابقتی انٹرنس امتحانات میں مدد ملے گی۔ فٹجی نے ایف ٹی آر ای امتحان27  ڈسمبر کو ہندوستان میں 100 ٹسٹ مراکز پر مقرر کیا ہے۔ امتحان کیلئے رجسٹر کروانے کیلئے 24 ڈسمبر آخری تاریخ ہے۔ نتائج 8 جنوری 2016ء سے 16 جنوری 2016ء تک جاری کئے جائیں گے۔ مسٹر آر ایل تریکھا ڈائرکٹر، فٹجی نے کہا کہ آئی آئی ٹی جے ای ای ایک عظیم قدم ہے۔