کا وزارت اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ انٹرپرینر شپ کیساتھ معاہدہ ملک میں اپرینٹیس شپ کو فروغ دینے یادداشت مفاہمت پر دستخط TLSU

حیدرآباد ۔ 30 نومبر (سیاست نیوز) ہندوستان کی پہلی اور واحد ووکیشنل ایجوکیشن یونیورسٹی، ٹیم لیز اسکل یونیورسٹی (ٹی ایل ایس یو) نے ملک میں اپرینٹس شپ کو فروغ دینے کیلئے وزارت اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ انٹرپرینر شپ کے ساتھ ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ہیں۔ اس یادداشت مفاہمت کے حصہ کے طور پر ٹی ایل ایس یو کی جانب سے اس کے پروگرام، نیشنل ایمپلائیبلیٹی تھرو اپرینٹس پروگرام (NETAP) کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ اپرینٹیسیس اور ایمپلائرس کو اپرینٹس شپ پروگرامس میں شامل کرنے کیلئے حکومت کی مدد کی جائے گی۔ اس یادداشت مفاہمت کے شرائط میں NETAP کے ذریعہ آئندہ تین سال میں پانچ لاکھ اپرینٹیسیس کیلئے راہ ہموار کی جائے گی اور دو ہزار نئے ایمپلائرس کو شامل کرنے کیلئے اپنی ای ٹی اے پی اسکیم کو وسعت دی جائے گی۔ اس معاہدہ کے مطابق وزارت اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ انٹرپرینر شپ کی جانب سے ٹیم لیز اسکل یونیورسٹی کو اپرینٹس شپ ٹریننگ کیلئے نصاب بنانے کی اجازت دی جائے گی۔