کا ثانیہ مرزا کے ہاتھوں افتتاحLabel Bazaar فیشن نمائش

حیدرآباد 28 فروری (پریس نوٹ) ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے شہر میں ’’لیبل بازار‘‘ کا افتتاح کیا جوکہ ایک منفرد فیشن نمائش ہے جسے انعم مرزا اور تانیا راؤ کی جانب سے پیش کیا جارہا ہے۔ اس نمائش میں عالمی درجہ کے ڈیزائنرس اینڈ پریمیم فیشن برانڈس ایک چھت کے نیچے دستیاب ہیں۔ لائف اسٹائیل فیشن ایکسپو میں ایک نیا سنگ میل پیدا کرتے ہوئے انعم مرزا اور تانیا راؤ نے حیدرآباد میں اس فیشن نمائش کے انعقاد میں اہم رول ادا کیا ہے۔ اُنھوں نے اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ لیبل بازار کسی دوسری ڈیزائنر نمائش کی طرح نہیں ہے بلکہ ایک منفرد نمائش ہے اور یہ شہر کے فیشن کے شوقین لوگوں اور ورلڈ کلاس برانڈ کے درمیان انٹریکشن کا ایک انٹر فیس ہے۔ اس نمائش میں کئی مشہور ڈیزائنرس حصہ لے رہے ہیں جن کے کام کو شہر میں پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ اس نمائش میں ڈیزائنر پارچہ جات سے فیشن اکسیسریز، ہوم اکسیسریز سے فرنشنگ کانسپٹس، اسٹیشنری، گفٹ ایٹمس، آرٹیفیاکٹس وغیرہ دستیاب ہوں گے۔ اس نمائش میں تقریباً 35 ڈیزائنرس حصہ لے رہے ہیں۔