کاٹے دھن میں سرقہ کی سنگین واردات

حیدرآباد ۔ /31 مارچ (سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ کاٹے دھن میں سرقہ کی سنگین واردات پیش آئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ نامعلوم سارقوں نے ایک سرقہ کرتے ہوئے 65 ہزار روپئے مالیتی لیاپ ٹاپ اور تقریباً 45 ہزار روپئے نقد رقم کا سرقہ کرلیا ۔ مائیلاردیوپلی پولیس نے اس واقعہ کی شکایت کے بعد کاٹے دھان صنعتی علاقہ کا دورہ کیا اور متاثرہ مکان کا بھی معائنہ کیا ۔ تاہم سرقہ کی اس واردات سے پولیس کی چوکسی کی قلعی کھل گئی اور مائیلاردیوپلی پولیس کے اقدامات پر سوالیہ نشان لگ گیا ۔ پولیس مائیلاردیوپلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔