کانگریس ۔ بی جے پی لفظی جنگ ، ہٹلر و مسولینی کا حوالہ

نئی دہلی ۔ /31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس اور بی جے پی نے آج نوکریاں پیدا کرنے کے مسئلہ پر ایک دوسرے کو نشانہ بنانے کیلئے ڈکٹیٹرس کے حوالے دیئے ۔ صدر کانگریس راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو بلند بانگ دعوے کرنے پر ’فورر‘ کہا جو جرمنی کے ایڈالف ہٹلر کا لقب تھا ۔ بی جے پی نے جوابی وار میں کہا کہ انہیں (راہول کو) اطالوی طاقتور لیڈر بینیتو مسولینی کی کوتاہ نظری ور ثے میں ملی ہے ۔ دونوں پارٹیوں نے ایک انگریزی روزنامہ میں شائع نیشنل سیمپل سروے آفس کی رپورٹ پر ایک دوسرے کے خلاف الزام آرائی کی ۔