کانگریس کے 56 امیدواروں کی پہلی فہرست کو قطعیت

2 مسلم قائدین محمد علی شبیر اور فیروز خاں کا نام شامل ، یکم نومبر کو دہلی میں باضابطہ اعلان کا امکان
حیدرآباد ۔ 30 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : کانگریس پارٹی نے ایک ہی دعویداری والی 56 رکنی فہرست کو قطعیت دے دی ہے ۔ اسکریننگ کمیٹی کے صدر نشین بھکتا چرن داس فہرست کے ساتھ دہلی روانہ ہوگئے ۔ یکم نومبر کو کانگریس امیدواروں کی پہلی فہرست جاری ہونے کا قوی امکان ہے ۔ فہرست میں 2 مسلم قائدین محمد علی شبیر ( کاماریڈی ) اور فیروز خاں ( نامپلی ) شامل ہیں ۔ گذشتہ 4 دن سے حیدرآباد میں قیام کرنے والی اے آئی سی سی اسکریننگ کمیٹی نے تلنگانہ کے کانگریس قائدین سے تفصیلی بات چیت کی ہے ۔ ٹکٹ کے دعویدار قائدین سے علحدہ اور مشترکہ طور پر ملاقات کرتے ہوئے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا ہے ۔ طاقتور اور کامیاب ہونے والے امیدواروں کے ساتھ سماجی انصاف پر غور کرتے ہوئے امیدواروں کے ناموں کو قطعیت دی گئی ۔ حیدرآباد میں تیار کردہ فہرست کا دہلی میں جائزہ لیتے ہوئے اس کو سرکاری طور پر جاری کیا جائے گا ۔ کانگریس کے ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی کو اسمبلی حلقہ حضور نگر سے امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جانا ریڈی کو اسمبلی حلقہ ناگرجنا ساگر ، ورکنگ پریسیڈنٹ ملو بٹی وکرامارک کو اسمبلی حلقہ مدھیرا سے کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کو اسمبلی حلقہ نلگنڈہ ، ڈی کے ارونا کو اسمبلی حلقہ گدوال ، سمپت کمار کو اسمبلی حلقہ عالم پور ، ریونت ریڈی کو اسمبلی حلقہ کوڑنگل ، ڈی سریدھر بابو کو اسمبلی حلقہ منتھنی ، رام موہن ریڈی کو اسمبلی حلقہ پرگی ، ڈی مادھوریڈی کو اسمبلی حلقہ نرسم پیٹ ، ڈاکٹر گیتا ریڈی اسمبلی حلقہ ظہیر آباد ، ومشی چند ریڈی اسمبلی حلقہ کلواکرتی ، جی چنا ریڈی کو اسمبلی حلقہ ونپرتی ، ٹی جیون ریڈی کو اسمبلی حلقہ جگتیال ، سدرشن ریڈی کو اسمبلی حلقہ بودھن ، محمد علی شبیر کو اسمبلی حلقہ کاماریڈی ، مہیشور ریڈی کو اسمبلی حلقہ نرمل ، جگا ریڈی کو اسمبلی حلقہ سنگاریڈی ، سنیتا لکشما ریڈی کو اسمبلی حلقہ نرسا پور ، دامودھر راج نرسمہا کو اسمبلی حلقہ اندول ، اے پروین ریڈی کو اسمبلی حلقہ حسن آباد ، سدھیر ریڈی کو اسمبلی حلقہ ایل بی نگر کے سری سلم گوڑ کو اسمبلی حلقہ قطب اللہ پور ، سبیتا اندرا ریڈی کو اسمبلی حلقہ مہیشورم ، پنالہ لکشمیا کو اسمبلی حلقہ جنگاؤں ، جی وینکٹ رمنا ریڈی کو اسمبلی حلقہ بھوپال پلی ، رامچندرا نائیک کو اسمبلی حلقہ ڈورناکل ، مانوت رائے کو اسمبلی حلقہ اسٹیشن گھن پور جی راگھو ریڈی کو اسمبلی حلقہ پالکرتی ، بھکشمیا گوڑ کو اسمبلی حلقہ آلیر ، کے انیل ریڈی کو اسمبلی حلقہ بھونگیر ، بالو نائیک کو اسمبلی حلقہ دیور کنڈا ، ڈاکٹر ومشی کرشنا کو اسمبلی حلقہ اچم پیٹ ، پرتاب ریڈی کو اسمبلی حلقہ شاد نگر ، ہرشوردھن ریڈی کو اسمبلی حلقہ کولاپور ، شیو کمار ریڈی کو اسمبلی حلقہ نارائن پیٹ ، اے موہن کو اسمبلی حلقہ مانا کنڈور ، سابق مرکزی وزیر سروے ستیہ نارائنا کو اسمبلی حلقہ کنٹونمنٹ ، بی وینکٹ راؤ کو اسمبلی حلقہ پداپلی ، کے کے مہیندر ریڈی کو اسمبلی حلقہ سرسلہ ، ٹی نرسا ریڈی کو اسمبلی حلقہ میدک ، پرتاپ ریڈی کو اسمبلی حلقہ گجویل ، اے دیاکر کو اسمبلی حلقہ تنگاتورتی ، جی کانتم کو اسمبلی حلقہ چپہ دنڈی ، پریم ساگر راؤ کو اسمبلی حلقہ منچریال ، سابق رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر کو اسمبلی حلقہ کریم نگر ، سابق رکن پارلیمنٹ سریش شٹکار کو اسمبلی حلقہ نارائن کھیڑ ، کے لکشما ریڈی کو اسمبلی حلقہ میڑچل ، مال ریڈی رنگاریڈی کو اسمبلی حلقہ ابراہیم پٹنم ، تلنگانہ یوتھ کانگریس کے صدر انیل کمار یادو کو اسمبلی حلقہ مشیر آباد ، مکیش گوڑ کو اسمبلی حلقہ گوشہ محل ، پٹیل رمیش ریڈی کو اسمبلی حلقہ سوریہ پیٹ ، سیتا اکا کو اسمبلی حلقہ بھدرا چلم ، این راجندر ریڈی کو اسمبلی حلقہ ورنگل ویسٹ ، کونڈا سریکھا کو اسمبلی حلقہ پرکال ، فیروز خاں کو اسمبلی حلقہ نامپلی سے امیدوار بنانے کی فہرست کو قطعیت دے دی گئی ہے ۔۔