کانگریس کے عبدالمنان ‘ مغربی بنگال میں قائد اپوزیشن متوقع

کولکتہ 30 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس لیڈرعبدالمنان امکان ہے کہ مغربی بنگال اسمبلی میں اپوزیشن کے قائد ہونگے ۔ انہیں کانگریس لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے ۔ کانگریس کو مغربی بنگال اسمبلی میں 44 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ ترنمول کانگریس کے بعد دوسری بڑی جماعت کا موقف حاصل ہوا ہے ۔ ایسے میں عبدالمنان کو جو پارٹی کے سینئر لیڈر ہیں قائد اپوزیشن کی ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے ۔ سی ایل پی لیڈر کیلئے تین دعویدار عبدالمنان ‘ ابو حنا اور مناس بھونیا تھے جن میں عبدالمنان کا انتخاب عمل میں آیا ۔ اس سلسلہ میں پارٹی کے 39 ارکان اسمبلی نے سینئر قائدین سی پی جوشی اور امبیکا سونی کو اپنی رائے سے واقف کروادیا تھا ۔ غیر حاضر پانچ ارکان نے اپنی رائے سے پارٹی قیادت کو واقف کروادیا تھا ۔