کانگریس کی سوشل میڈیا اور آئی ٹی کی ورکنگ کمیٹی تحلیل

بھوپال، 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی مدھیہ پردیش یونٹ کے صدر کمل ناتھ نے پارٹی کی سوشل میڈیا اور آئی ٹی محکمہ کی ورکنگ کمیٹی کو تحلیل کر دیا ہے ۔تنظیم کے انچارج اور نائب صدر چندرپربھاش شیکھر کی طرف سے اس سلسلے میں میں ہدایات جاری کی گئی ہے ۔اس میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا اور آئی ٹی محکمہ کی ریاستی، ڈویژن، ضلع، اسمبلی اور بلاک ایکزیکٹیو کو تحلیل کرنے کے ساتھ محکمہ کے ریاستی صدر ابھے تیواری کو ایک ہفتے میں نئی ورکنگ کمیٹی تشکیل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔