کانگریس کی بڑھتی عوامی حمایت سے بی جے پی پریشان:راج کشور

بستی، 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے سابق وزیر اور بستی لوک سبھا حلقے میں کانگریس امیدوار راج کشور سنگھ نے دعوی کیا کہ ملک میں کانگریس کی تیزی سے بڑھتی ہوئی عوامی حمایت سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر گھبرائے ہوئے ہیں۔مسٹر سنگھ نے بدھ کے روز یہاں صحافیوں سے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت تمام محاذوں پر ناکام ثابت ہوئی ہے ۔ مہنگائی، بدعنوانی، بے روزگاری اور دہشت گردی کو روکنے میں ناکام بی جے پی کی عوامی تائید میں مسلسل کمی آرہی ہے ۔بیرونی ممالک سے کالا دھن لانے اور سب کے کھاتوں میں 15 لاکھ روپیہ بھیجنے کی بات فرضی ثابت ہوئی ہے ۔