کانگریس کو 140 نشستیں حاصل ہوں گی، چندرابابو نائیڈو کا بیان

حیدرآباد 19 مئی (سیاست نیوز) صدر تلگودیشم اور چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرابابو نائیڈو نے اندازہ ظاہر کیاکہ کانگریس کو لوک سبھا کی 140 نشستیں حاصل ہوسکتی ہیں۔ ایسی صورت میں کانگریس کی قیادت میں محاذ قائم ہوگا۔ چندرابابو نائیڈو 21 غیر بی جے پی پارٹیوں کے اتحاد کے ساتھ مرکز میں غیر بی جے پی حکومت کے قیام کی کوشش میں ہیں۔ انھوں نے کہاکہ غیر بی جے پی پارٹیوں کو مستقبل کے وزیراعظم کا 23 مئی سے پہلے انتخاب کرلینا ہوگا۔