کانگریس ورکنگ کمیٹی انتخابات کے نتائج کاآج جا ئزہ لے گی

نئی دہلی 24مئی (سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کی اعلی پالیسی ساز یونٹ کانگریس ورکنگ کمیٹی کی سنیچر کو یہاں میٹنگ ہوگی جس میں لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی کارکردگی پر غور و خوض کیا جائے گا۔کانگریس کے ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوگی۔ جہاں امکان ہے کہ راہول گاندھی پارٹی صدارت سے اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔ میٹنگ میں لوک سبھا انتخابات کے دوران پارٹی کی شکست کے اسباب پر غور و خوض کیا جائے گا۔ میٹنگ میں ترقی پسند اتحاد کی سربراہ سونیا گاندھی اور سابق وزیراعظم منموہن سنگھ، سینئر لیڈر اے کے انٹنی اور کئی اہم لیڈر شکست کے اسباب اور پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں اپنے خیالات رکھیں گے ۔