کانگریس بدگوئی کی سیاست میں ملوث ، بی جے پی جواب نہیں دے گی

نئی دہلی ۔ /17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگر یس بدگوئی کی سیاست میں ملوث ہے لیکن بی جے پی اس کا جواب نہیں دے گی ۔ عوام کو آئندہ پارلیمانی انتخابات میں اس کا جواب دینا ہوگا ۔ مرکزی وزیر پرکاش جاودیکر نے آج اپنے ایک بیان میں یہ بات کہی ۔