کانگریس اور بی جے پی کو اکثریت حاصل نہیں ہوگی ‘ کے ٹی آر کا دعویٰ

حیدرآباد 14 مئی (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسڈنٹ کے ٹی آر نے کہاکہ ملک میں مخلوط سیاست کا دور ہے اور عوام باشعور ہوچکے ہیں۔ علاقائی پارٹیوں کے اتحاد کا مطلب عدم استحکام نہیں رہا، علاقائی پارٹیاں اپنی ریاستوں کے مسائل پر توجہ مرکوز کئے ہیں اور ان کا تعلق اور ربط دور دراز دیہاتوں کے عوام سے ہے جبکہ قومی پارٹیوں کی سرگرمیاں دہلی تک مرکوز ہوکر رہ گئی ہیں۔ کے ٹی آر نے کہاکہ اہم بات یہ ہے کہ اب دہلی میں علاقائی پارٹیوں کی گونج سنائی دے رہی ہے۔ کے ٹی آر نے کہاکہ کانگریس اور بی جے پی کو اپنے بل پر اکثریت حاصل نہیں ہوگی۔ اگلی حکومت کی تشکیل کا فیصلہ علاقائی پارٹیوں کے ہاتھوں میں رہے گا۔