کانگریس امیدوار کو کیش لیس سہولت کا فائدہ نہیں ملا

کوربا۔30 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے کوربا کے رام پور سے کانگریس امیدوار شیام لال کنور کو ڈسٹرکٹ الیکشن دفتر میں کیش لیس سہولت کا فائدہ نہ ملنے کی وجہ سے پہلے اے ٹی ایم کارڈ سے رقم نکال کر لانی پڑی ۔مسٹر کنور کل پرچہ نامزدگی خریدنے ڈسٹرکٹ الیکشن دفتر پہنچے تھے ،لیکن الیکشن دفتر میں کارڈ سویپ مشین نہ ہونے کی وجہ سے انہیں اے ٹی ایم سے کیش نکال کر لانا پڑا اور اس کے بعد انہوں نے پرچہ خریدہ۔امیدواروں کے باضابطہ اعلان کے بعد مسٹر کنور پرچہ نازدگی لینے کیلئے اپنے حامیوں کے ساتھ کلیکٹریٹ پہنچے تھے ۔محکمہ انتخابات کی جانب سے جنرل کلاس کیلئے 10ہزار اور درج فہرست ذات و قبائل کیلئے پانچ ہزار کا سکیورٹی ڈپوزٹ مقرر ہے ۔درج فہرست ذات قبائل کے لئے ریزرو رام پور اسمبلی سیٹ سے امیددوار مسٹر کنور اسی علاقے کے موجودہ رکن اسمبلی بھی ہیں۔انہیں نومنیشن فارم لینے کیلئے پانچ ہزار روپے کا سکیورٹی ڈپوزٹ جمع کرنا تھا۔پرچہ نامزدگی لے کر کلکٹریٹ سے نکلے مسٹر کنور نے بتایا کہ انتظامیہ کے افسران نے ان سے کہا کہ آپ نقد لائیں تبھی پرچہ نامزدگی ملے گا یا اس کے لئے چالان جمع کرنا ہوگا۔