کانگریس امیدوار ملند دیورا کو امبانی اور کوٹک کی تائید

ممبئی 18 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) صنعتکار مکیش امبانی اور کروڑ پتی بینکر ادئے کوٹک نے ممبئی ساوتھ لوک سبھا حلقہ سے کانگریس امیدوار ملند دیورا کی امیدواری کی تائید کی ہے ۔ امبانی کی تائید کانگریس لیڈر کو ایسے وقت میں ملی ہے جب ان کی پارٹی مکیش کے بھائی انیل امبانی کو رافیل معاملت پر مسلسل نشانہ بنا رہی ہے ۔ دیورا نے ایک ویڈیو اپنے ٹوئیٹر پر شئیر کیا ہے جس میں امبانی کہہ رہے ہیں کہ ’’ ملند ساوتھ ممبئی کیلئے ہیں ‘‘ ۔ جبکہ ادئے کوٹک نے حقیقی معنوں میں ممبئی کی نمائندگی کرنے والا قرار دیا ہے ۔ ملند دیورا نے کہا کہ وہ مکیش امبانی ‘ ادئے کوٹک اور دوسرے چھوٹے اور اوسط تاجروں سے ملنے والی تائید پر بھی مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں معمولی تاجروں ‘ پان والوں اور ہاکرس کی تائید بھی حاصل ہو رہی ہے ۔

بھاگلپورکے پانچ ووٹنگ بوتھ پر بائیکاٹ
بھاگل پور،18اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں دوسرے مرحلے کیلئے آج پانچ سیٹوں پر ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے درمیان بھاگلپور پارلیمانی حلقے کے پانچ بوتھوں پرووٹروں نے ‘روڈ نہیں تو ووٹ نہیں’کے نعرے لگاکر ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا۔