’’کانگریس ،اقتدار میں آنے پر قبائیلیوں کے آبی ، جنگلاتی، اراضیاتی وسائل کا تحفظ کرے گی ‘‘

۔72 ہزار روپئے فی کس اور 22 لاکھ مخلوعہ جائیدادوں پر ریاست کا راہول کا وعدہ
چائے باسا۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے سہ شنبہ کو کہا کہ ان کی پارٹی جنگلات، فاضل اراضیات اور قبائیلیوں کے آبی وسائل کا تحفظ کرے گی۔ اگر اسے 2019ء کے عام انتخابات میں عوام کے ووٹ دے کر کامیاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ غریبوں کے طرز حیات کے معیار کو یقینی بنائے اسکیم کے ذریعہ بہتر بنایا جائے گا۔ راہول گاندھی یہاں کانگریس اور مہا گٹھ بندھن کے امیدوار گیتا گوڑا کے جلسہ عام کو مخاطب کررہے تھے۔ گاندھی نے کہا کہ ہم قبائل کے آبی وسائل، جنگل، زمین کی حفاظت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیائے ۔ اسکیم ملک میں غربت کو ختم کرنے کے لئے سرجیکل اسٹرائیک کا نام کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ غریبوں، کسانوں، قبائیلیوں کے کھاتے میں ہر سال فی کس 72 ہزار روپئے جمع کروائے جائیں گے۔ راہول کے بیان کے بموجب 22 لاکھ سرکاری ملازمتیں مخلوعہ ہیں۔ کانگریس کے برسراقتدار آنے پر ان مخلوعہ جائیدادوں کو پُر کیا جائے گا۔ جھارکھنڈ کے لوک سبھا حلقہ سنگھ بھوم کی امیدوار جھارکھنڈ کے سابق چیف منسٹر مدھو کوڈا کی اہلیہ گیتا کوڈا ہی ان کا مقابلہ بی جے پی کی ریاستی یونٹ کی صدر لکشمی گلڈا سے ہے۔