کانچ کے برتن

کانچ کے برتن جتنے چمکدار ہوں اتنے ہی اچھے لگتے ہیں۔ کانچ کے برتنوں کی صفائی کیلئے لیکویڈ ڈٹرجنٹ ہی مناسب رہتا ہے۔ کانچ کے برتنوں کو نیم گرم پانی سے دھوئیں تو وہ چمک جاتے ہیں۔
اور اگر ایسے برتنوں پر نمک لگائیں اور پھر گرم پانی سے دھوئیں تو بھی ان پر سے داغ دھبے صاف ہوجاتے ہیں۔ خاص طور سے چائے کی پیالیوں میں کچھ ہی کچھ ہی عرصہ بعد چائے کے دھبے پڑجاتے ہیں جو آسانی سے صاف نہیں ہوتے، ان دھبوں کو نمک اور لیکویڈ ڈٹرجنٹ ملاکر صاف کریں، پیالیاں صاف ہوجائیں گی۔ شیشے کے برتنوں پر کسی بھی قسم کے دھبے ہوں پانی میں سرکہ ملاکر ان برتنوں پر لگائیں لیکویڈ ڈٹرجنٹ سے صاف کرنے پر وہ غائب ہوجاتے ہیں۔