کانچی کے شنکر آچاریہ جیتندر سرسوتی کا انتقال

چینائی ۔ 28فروری (سیاست ڈاٹ کام ) کانچی کام کوٹی پیٹھ کے شنکرا چاریہ جییندرسرسوتی کا آج یہاں انتقال ہو گیا۔ وہ 83 سا ل کے تھے ۔ گذشتہ چند ماہ سے بیمار شنکرآچاریہ کو صبح سانس لینے میں تکلیف ہونے پر کانچی پورم واقع ایک پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا جہاں انھوں نے اپنی آخری سانسیں لیں ۔ اپنے پیش روؤں سے ہٹ کرآچاریہ مذہبی زندگی کے ساتھ ساتھ عوامی زندگی میں بھی رغبت رکھتے تھے ۔ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے اقتدار کے دوران ایودھیا معاملہ کے حل کے لئے اپنی کوششوں کے لئے بھی آچاریہ سرسوتی جانے جاتے ہیں حالانکہ وہ کوشش بھی دیگر کوششوں کی طرح ناکام رہیں۔