کانپور واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعظم اور چیف منسٹر کو روانہ

کانپور۔ یکم ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) ضلع حکام نے آج کانپور میڈیکل کالج ہاسپٹل میں ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی سے ایک 12سالہ لڑکے کی موت کے سلسلہ میں ایک تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعظم ( پی ایم او ) اور چیف منسٹر  ( سی ایم او ) دفاتر کو روانہ کردی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ کوشل راج نے بتایا کہ ایڈیشنل سٹی مجسٹریٹ اور ایڈیشنل چیف میڈیکل آفیسر پر مشتمل 2 رکنی کمیٹی کی پیش کردہ رپورٹ کی بنیاد پر قصوروار ڈاکٹروں اور اسٹاف کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ رپورٹ کی کاپیاں دہلی میں پی ایم او اور لکھنؤ میں سی ایم او کو روانہ کردی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ سنیل کمار بخار میں مبتلا اپنے 12سالہ لڑکے کے علاج کیلئے ہاسپٹل سے رجوع ہوا جہاں ڈاکٹروں نے علاج کے بجائے ایک شعبہ سے دوسرے شعبہ کو جانے کیلئے کہا جس کے دوران لڑکا فوت ہوگیاتھا۔